جب عوامی نمائندے آتے ہیں تو عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں، میئر کراچی

وفاقی حکومت کو خزانے اس شہر کیلئے کھولنے کی ضرورت ہے، مرتضیٰ وہاب
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جب عوامی نمائندے آتے ہیں تو عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عثمان آباد میں جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کی تعمیرومرمت کے بعد افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے نمائندے کام کررہے ہیں، بہتری کاسفر جاری رہےگا، پیپلزپارٹی نے جنگل میں منگل کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمیلہ اسٹریٹ پمپنگ اسٹیشن 1887 میں تعمیر ہوا تھا، جس کی استعداد 12 ایم جی ڈی تھی جسے بڑھا کر اب 22 ایم جی ڈی کردیا گیا ہے، جبکہ جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کی تعمیر و مرمت کا کام ایک ماہ کی مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کی استعداد بڑھنے سے اولڈ سٹی ایریا، صدر،لیاری، گارڈن اور دیگر علاقوں میں سیوریج کے مسائل نہیں ہوں گے، جبکہ کراچی کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کا انفراسٹرکچر پر بوجھ پڑا رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک کی آبادی بڑھنے کے باعث شدید دباؤ ہے سڑکوں کو مزید بہتر کریں گے، جبکہ مہراب خان عیسیٰ خان روڈ جہاں یہ پمپنگ اسٹیشن ہے اسے بھی ہم نے تعمیر کیا ہے، کراچی میں سڑکوں، فلائی اوورز اور انڈرپاسز کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے، بارش کے بعد کراچی کی سڑکوں اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
میئر کراچی نے کہا کہ کوشش ہے سیوریج کےنظام کوبہتربنایاجائے، عوامی نمائندے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، لیاری میں لوڈشیڈنگ کے خاتمےکیلئےاقدامات کررہےہیں، عوام دیکھیں گےکون فائلیں پھینکتے تھےاور کون کام کرتےتھے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نئے پمپس یہی موجود ہیں، یہاں کام مکمل کرلیا گیا ہے، لیاری ہمارے سرکا تاج ہے یہ علاقہ ہماری جان ہے، جبکہ لیاری کے پمپنگ اسٹیشنز کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئٹہ ریلوےاسٹیشن پردھماکے کی بھرپور مذمت کرتاہوں، جو مینڈیٹ کراچی والوں نے دیا ہے جب ٹرم مکمل ہوگا واضع فرق نظر آئےگا، پی ٹی آئی والے پہلے کہتے تھے امریکا کا جو یار ہے وہ غدارہے، اب کہتےہیں ٹرپ آئےگا رہائی لائےگا۔
انتظامیہ کے مطابق جمیلہ سیوریج پمپ کی خستہ حالی کے باعث سیوریج مسائل تھے، پمپنگ اسٹیشن رام سوامی،گارڈن میں سیوریج کا نظام بہترکرےگا۔
اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمداور پیپلز پارٹی کے مقامی رہنمابھی ان کے ہمراہ تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

