Advertisement

ملک بھر میں ڈینگی مچھر کے وار جاری

ملک بھر میں ڈینگی مچھر کے وار جاری

ملک بھر میں ڈینگی مچھر کے وار جاری

ملک بھر میں ڈینگی کے مچھروں کے وار جاری ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 74 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ایک ہفتہ میں 496 جبکہ رواں برس اب تک 7334 ڈینگی کے  کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور، اٹک اور چکوال سے 2-2 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے، اس کے علاوہ فیصل آباد، ساہیوال اور پاکپتن سے ایک ایک ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران راوالپنڈی میں 62 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی پازٹیو کے مریضوں کی تعداد 170 ہے۔

ڈینگی آؤٹ بریک کا مرکز پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقے بن گئے ہیں، جبکہ رواں سیزن میں ابتک  ڈینگی سے متاثرہ  کنفرم مریضوں کی  تعداد 6117 تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement

محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے 36 مریض بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال 51 ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج ہیں،  9 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور  4 فوجی فاؤنڈیشن 70 مریض جبکہ دیگر پرائیویٹ اسپتال میں داخل ہیں۔

 محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 23 مریض  پوٹھوہار ٹاؤن 14میونسپل کارپوریشن علاقوں سے آئے، جبکہ راولپنڈی کنٹونمنٹ 16 اور چکلالہ کنٹونمنٹ  سے 5 مریض آئے، کلرسیداں سے 1 ٹیکسلا سے 3 مریض آئے، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5861 ایف آئی آر درج کی گئیں، 1890  بلڈنگز سر بمہر کی گئیں اور 3509 چالان کیے گے۔

 رواں سیزن میں اب تک منکی  ڈینگی لاروا وارننگ کے باوجود دوبارہ ملنے پر 2 کروڑ 27 لاکھ 84  ہزار 514جرمانہ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version