بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا پولیس مقابلے کے بعد بازیاب

بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا پولیس مقابلے کے بعد بازیاب
پنجاب پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا کو پولیس مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا۔
گذشتہ رات حسن ابدال میں پنجاب پولیس سے مقابلے میں مبینہ اغوا کار گاڑی اور مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق بازیاب مغوی کی شناخت انتظار پنجوتھا کے نام سے ہوئی ہے، جو بانی پی ٹی آئی کے وکیل ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے حسن ابدال میں ناکہ بندی پر مشکوک گاڑی کو روکا، جس میں اغوا کار مغوی کو لے جارہے تھے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے سواراغواکاروں نے پولیس پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ پر وہ مغوی اور گاڑی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
اٹک پولیس کے مطابق مغوی انتظار پنجوتھا کو بخیریت تحویل میں لے لیا ہے۔ انتظار پنجوتھا ایڈووکیٹ کی حالت غیر ہوگی، میڈیکل چیک اپ کے لیےاسپتال منتقل گیا۔ ڈی پی او سردارغیاث گل خان موقع پرپہنچے۔
آئی جی پنجاب نےپولیس ٹیم کےلیےنقد انعام کااعلان کردیا، انتظارپنجھوتھا نے بازیابی کے بعد پولیس کو بیان دے دیا۔ بیان کی وڈیو بول نیوز نے حاصل کرلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

