Advertisement

پاک ترکیہ تعلقات پائیدار شرکت داری میں بدل رہے ہیں، وزیر داخلہ

پاک ترکیہ تعلقات پائیدار شرکت داری میں بدل رہے ہیں، وزیر داخلہ

لاہور: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک ترکیہ تعلقات پائیدار شرکت داری میں بدل رہے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک ترکیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے ترکیہ میں 3 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ترکیہ گہرے مذہبی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، پاک ترکیہ تعلقات پائیدار شرکت داری میں بدل رہے ہیں۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے ترکیہ کے ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، جس کے بعد ترکیہ کے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان برادر ملک ہے، جلد اسلام آباد کا دورہ کروں گا۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاکستان اس ضمن میں ماہرین کا وفد ترکیہ بھیجے، ہمدردانہ جائزہ لیا جائے گا۔

Advertisement

محسن نقوی نے 23 اکتوبر کو انقرہ میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب ہے نہ علاقے دہشتگردی کا خاتمہ عالمی چیلنج ہے، اقوام عالم کو اس ناسور سے نمٹنے کیلئے جامع اقدامات اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے ساہا انٹرنیشنل ایکسپو پر بہترین انتظامات اور مہمان نوازی پر ترکیہ کے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Next Article
Exit mobile version