Advertisement

منشیات کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، شرجیل انعام میمن

شرجیل انعام میمن

منشیات کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، شرجیل انعام میمن

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی کے اجلاس  میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منشیات معاشرے کا بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے، کوکین، چرس، ہیروئن سے بھی زیادہ بڑا چئلنج کرسٹل اور آئس ہے، کرسٹل اور آئس چھوٹے چھوٹے علاقوں تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کیخلاف سندھ اسمبلی نے سب سے پہلے قانون پاس کیا، ہمارا یہ فرض ہے کہ مل کر منشیات کا خاتمہ کریں، منشیات کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، منشیات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ منشیات کی لعنت کا خاتمہ کر کے رہیں گے، کرسٹل اور آئس کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں، منشیات کی ترسیل جہاں چل رہی ہے وہاں کی نشاندہی کریں، لیاری کے ایم پی اے نے بتایا اسپتال ہے وہاں منشیات چل رہی ہے، اسمبلی اجلاس کے بعد ایم پی اے کے ساتھ خود جا کر کارروائی کریں گے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ منشیات کیخلاف ہمیں میڈیا کی مدد بھی درکار ہے، میڈیا نشاندہی کرے کہاں کہاں منشیات فروخت ہوتی ہے، ایم پی اے سجاد احمد نے لیاری میں منشیات فروشی کی نشاندہی کی ہے، اجلاس کے بعد خود فورس اور سجاد احمد کے ساتھ لیاری جاؤں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version