Advertisement

مستونگ میں اسکول کے قریب دھماکہ؛ 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

مستونگ میں اسکول کے قریب دھماکہ؛ 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سول اسپتال چوک پر گرلز ہائی اسکول کے قریب بم دھماکہ ہوا جس میں اسکول کے بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 22 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی، جن میں 5 بچے، ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ مستونگ دھماکے میں متعدد گاڑیوں اور رکشوں کو نقصان پہنچا جبکہ پولیس موبائل مکمل تباہ ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق مستونگ دھماکے میں زیادہ اسکول جانے والے بچے زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے اسپتال کو ڈاکٹروں اور سہولیات کی کمی کا سامنا ہے، دھماکے میں زخمی ہونے والے 13 افراد کو اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

Advertisement

ترجمان سول اسپتال کے مطابق مستونگ دھماکے کے 5 زخمی سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیے گئے ہیں، ایک زخمی تشویشناک حالت میں لایا گیا ہے ۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

اس حوالے سے ایس ڈی پی او میاں داد عمرانی نے بتایا کہ مستونگ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب اور ریموٹ کنٹرول تھا۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

مستونگ دھماکے کے بعد کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، سول اسپتال کوئٹہ، بی ایم سی اسپتال کوئٹہ اور ڈرامہ سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

تمام ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو اسپتالوں میں طلب کر لیا گیا ہے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے غریب مزدوروں کے ساتھ اب معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، انسانیت سوز واقعہ قابل مذمت ہے۔

سرفراز بگٹی نے شہید پولیس اہلکار اور معصوم بچوں کے ورثاء سے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردوں نے سافٹ ٹارگٹ میں اب معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، معصوم بچوں اور بے گناہ افراد کے خون کا حساب لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہری آبادی میں مقامی افراد کو بھی دہشت گردوں پر نظر رکھنی ہوگی، مل جل کر ہی دہشت گردی کے عفریت کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید
مزید اشتعال انگیزی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی، انتہائی سخت جواب دیا جائیگا، وزارت خارجہ کی وارننگ
انہوں نے تمہیں بھی پھینٹ ڈالا ! خواجہ آ صف کا مودی کی تصویر کے ساتھ افغان حکومت پر طنز
راولپنڈی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال، کل سے تمام اسکول کھل جائیں گے
افغان جارحیت ناقابل قبول، پاکستان خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، صدر آصف زرداری
نمک حرام ، کس نے تجھے گلے لگایا تھا ؟ نغمہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version