Advertisement

فیصل آباد ایکسپریس وے پر نیا قائم ٹال پلازہ ختم کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد ایکسپریس وے پر نیا قائم ٹال پلازہ ختم کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے ایکسپریس وے پر نیا قائم ٹال پلازہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کے حالیہ دورہ فیصل آباد کے دوران اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں 22 ایکڑ پر گلف کلب ختم کر کے آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس دوران رانا ثناء اللہ نے ایکسپریس وے پر نیا قائم ٹال پلازہ ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا اور زیر تعمیر سڑکوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں میٹرو بس کے روٹ کا تعین بھی کیا گیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ اجلاس میں سینیٹر طلال چوہدری، رکن قومی اسمبلی شہباز بابر اور دیگر لیگی رہنما شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version