Advertisement

دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہیں۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے پیپلز لائرز فورم کے عہدیداران و اراکین کی ملاقات ہوئی جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی و سماجی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کے شہداء کے لئے دعا مغفرت کی اور  صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے پیپلز لائرز فورم کے عہدیداران و اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز لائرز فورم کی فعالیت اتحاد و اتفاق کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کردی۔

انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے وکلاء سمیت تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف فوج یا سیکیورٹی فورسز کی نہیں، ہر فرد کی جنگ ہے۔

Advertisement

سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئندہ کی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں گڈ گورننس کے قیام کے لئے کوشاں ہیں، عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وکلاء متحرک کردار ادا کریں، صوبے کے دور دراز علاقوں میں وکلاء عوام کی رہنمائی و معاونت کریں، آئینی بینچز کی تشکیل پاکستان پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کا تاریخی اقدام ہے۔

ملاقات میں صوبائی وزراء میر صادق عمرانی،  بخت محمد کاکڑ، حاجی علی مدد جتک ارو پارٹی رہنماء سید اقبال شاہ بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version