Advertisement

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیول چیف نے نمائش میں شریک غیر ملکی عسکری حکام، دفاعی صنعت کے نمائندگان اور نمائش کے شرکاء سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقاتوں میں بحری دفاعی ٹیکنالوجی میں ترقی، عالمی دفاعی رجحان اور مستقبل کے تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایڈمرل نے علاقائی سلامتی کو مستحکم کرنے میں بین الاقوامی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے آئیڈیاز 2024 کا دورہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے اور عالمی دفاعی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا مظہر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
پاک افغان جنگ بندی معاہدہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم
Next Article
Exit mobile version