Advertisement

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یو ٹرن!

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یو ٹرن!

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یو ٹرن!

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یو ٹرن سامنے آگیا ہے جس میں “امریکی مداخلت نامنظور” سے “امریکی عدم مداخلت نا منظور” کا دلچسپ سفر ہوگیا ہے۔

تحریک انصاف کے چند حمایتیوں نے قومی مفاد میں کام کرنے کی بجائے سیاسی مفاد کو ایک مرتبہ پھر فوقیت دے دی، 46 ممبران کانگریس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط لکھوا دیا ہے۔

تحریک انصاف کے چند امریکی حمایتی اتنے با اَثر ہیں یا کہانی کچھ اور ہے؟، تحریک انصاف کے اصل حمایتی کون؟ خط در خط در خط نے سوالوں کے انبار لگا دیے ہیں۔

خط میں نا کشمیر کا ذکر نا پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کا بلکہ خط میں پاکستان کی معاشی مدد کی بھی کوئی درخواست نہیں، اَثرو رسوخ کا استعمال صرف تحریک انصاف کے حق میں کیوں ہورہا ہے؟۔

اگر بات انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ہے تو ایسا کوئی خط کبھی کشمیریوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر کیوں نا لکھوایا جا سکا؟، خط میں پاکستان پر بے جا الزامات کا ذکر ہے جب کہ الیکشن میں دھاندلی کی طوطا کہانی اور بنا ثبوت متفرق الزامات لگائے گئے ہیں۔

Advertisement

صدر بائیڈن کو لکھے گئے خط میں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست کر کے تحریک انصاف نے اپنے ہی بیانیے کو زمین بوس کردیا ہے۔

غلامی نا منظور کا علم بلند کرنے والوں نے آزادی نامنظور کا نعرہ لگا دیا ہے جب کہ خط میں اسلام آباد میں موجود امریکی سفیر اور امریکی سفارت خانے پر بھی بے جا تنقید کی گئی ہے۔

امریکی سفارت خانہ کا رویہ بدلنے کی آرزو بھی خط میں موجود ہے جب کہ صدر بائیڈن کو خط میں لکھا گیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی کوئی بھی تگ و دو ہمارے علم میں نہیں۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان نے امریکی سفارت خانے کی سرگرمیوں کے خلاف انتہائی سخت بیانیہ بنایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version