Advertisement

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں؛ 3 دہشت گرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیاں؛ 3 دہشت گرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیاں؛ 3 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیاں کے دوران 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 21 اور 22 نومبر کو خیبرپختونخواہ میں دو الگ الگ کارروائیوں میں تین خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پہلی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران فوجی دستوں نے خوارج کے مقام پر مؤثر طریقے سے کارروائی کی جس میں 2 خوارج، حق یار آفریدی اور گل جان کو جہنم واصل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوسری کارروائی کے دوران جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کے گروہ کی جانب سے پاک افغان بارڈر پار کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

Advertisement

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ماطبق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والا 1 خارجی دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان عبوری حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ نظام قائم کرنے کا مسلسل تقاضا کر رہا ہے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ توقع ہے افغان عبوری حکومت خارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے اپنی سرزمین کے استعمال کو روکے گی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version