Advertisement

وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا جبکہ انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورت حال بھی زیر غور آئے گی۔

اجلاس میں صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے اور اینٹلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر بھی غور ہوگا جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس کو اینٹلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا اور اس دوران داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی  منظوری دی بھی جائے گی۔

اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت و متعلقہ وفاقی وزراء شرکت کریں گے جبکہ صوبائی وزراء اعلیٰ، اینٹلی جنس اداروں کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version