Advertisement

پاکستان نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں توسیع کی تجاویز مسترد کردیں

پاکستان نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں توسیع کی تجاویز مسترد کردیں

نیویارک: پاکستان نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں توسیع کی تجاویز مسترد کردی ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے بین الاحکومتی مذاکراتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کے تحت مستقل ارکان میں توسیع کی تجاویز کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں مزید 6 ارکان کی شمولیت سے منصفانہ علاقائی نمائندگی متاثر ہوگی، سلامتی کونسل کے غیرمستقل ارکان کی تعداد کو بڑھا کر 27 تک کیا جائے، سلامتی کونسل کے غیرمستقل ارکان نے ہمیشہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ او آئی سی، عرب گروپ، ایشیا اور لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ ناانصافی ختم کی جائے، ترقی پذیرممالک کوسلامتی کونسل میں زیادہ نمائندگی دی جانی چاہیے۔

منیر اکرم نے مزید کہا کہ اصلاحات کے فیصلے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے درمیان وسیع اتفاق رائے کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version