حکومت کا بیرونی قرضوں کے پورٹ فولیو انتظام کے لئے کنسلٹنٹ ہائر کرنے کا فیصلہ

حکومت کا بیرونی قرضوں کے پورٹ فولیو انتظام کے لئے کنسلٹنٹ ہائر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے بیرونی قرضوں کے پورٹ فولیو انتظام کے لئے کنسلٹنٹ ہائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کنسلٹنٹ ایکسٹرنل ڈیٹ قرض انتظام کے آپریشنز کے امور کو انجام دے گا، جب کہ کنسلٹنٹ ایکسٹرنل ڈیٹ کے لئے خدمات نجی شعبے سے حاصل کی جائیں گی۔
تجربہ کار اور اہل شخص نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے یکم دسمبر تک درخواست دے سکتا ہے، کنسلٹنٹ ایکسٹرنل ڈیٹ غیر ملکی تجارتی پورٹ فولیو کے لئے کام کرے گا۔
ایکسٹرنل فنانس ونگ کے ساتھ تعاون سے بیرونی فنانسگ پلان تیار کرے گا، کنسلٹنٹ ایکسٹرنل ڈیٹ غیر ملکی قرضوں کی مالیاتی شرائط کا بھی جائزہ لے گا۔
کنسلٹنٹ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ رابطہ کاری کے انجام امور دے گا، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے قرض سے متعلق سوالات پر رپورٹ مرتب کرنا بھی امور میں شامل ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

