Advertisement

“گلگت بلتستان کے بچوں کی سندھ کی یونیورسٹیز میں سیٹیں بڑھانے کا جائزہ لیں گے”

مراد علی شاہ

مراد علی شاہ/ فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے بچوں کی سندھ کی یونیورسٹیز میں سیٹیں بڑھانے کا جائزہ لیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبہار خان کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں گلگت بلتستان کے وزیر برائے ایکسائیز حاجی رحمت خلیق اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے اسپیشل اسسٹنٹ حسین شاہ بھی شریک تھے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبہار خان نے کہا کہ سندھ کے میڈیکل اور انجنیئرنگ کالیجز میں گلگت بلتستان کے بچوں کی سیٹیں بڑھائی جائیں، کراچی میں گلگت بلتستان کے دس ہزار بچے زیرِ تعلیم ہیں۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے بچوں کی سندھ کی یونیورسٹیز میں سیٹیں بڑھانے کا جائزہ لیں گے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست کی کہ گلگت بلتستان کے بچوں کے لیے ہاسٹل بنا کر دیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت اراضی کا بندوبست کر کے ہاسٹل قائم کرے گی، چیئرمین بلاول بھٹو نے مجھے گلگت بلتستان میں این آئی سی وی ڈی قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جلد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا اور جو سہولیات سندھ حکومت فراہم کرے گی ان کا اعلان کروں گا۔

گلبہار خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جنرل نرسز کی کمی ہے، سندھ حکومت کا ہیلتھ سیکٹر میں کام بہت زبردست ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور وزراء نے پیپلز پارٹی کی گلگت بلتستان کی خدمات کو سراہا۔

ہیلتھ سیکٹر کی تعریف کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version