کوئٹہ خودکش دھماکہ؛ بلوچستان حکومت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

کوئٹہ خودکش دھماکہ؛ بلوچستان حکومت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان
بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خودکش دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر صوبائی حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔
صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سانحہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بلوچستان بھر میں 11 سے 13 نومبر تک سوگ منایا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ آج سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں کیا گیا ہے، بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں؛ کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکا، 26 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی
پولیس نے بتایا تھا کہ دھماکا جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے وقت ریلوے اسٹیشن کے اندر پلیٹ فارم میں ہوا۔
دھماکے کے وقت مسافر ریلوے اسٹیشن میں جعفر ایکسپریس سے پشاور جانے کی تیاری میں مصروف تھے، ریلوے حکام نے کہا تھا کہ ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا جبکہ ٹرین اب تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

