Advertisement

غیرقانونی امیگریشن کو روکنے کیلئے پاکستان نے متعدد اقدامات کیے ہیں، محسن نقوی

غیرقانونی امیگریشن کو روکنے کیلئے پاکستان نے متعدد اقدامات کیے ہیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے پاکستان نے متعدد قانونی اور انتظامی اقدامات کیے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگری کے دارالحکومت بڈاپیسٹ میں 7 ویں وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں منعقدہ آخری وزارتی کانفرنس کے بعد سے متعدد اہم پیش رفت ہو چکی ہیں، آج ہمیں بہت سے اہم مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو طویل تنازعات، اقتصادی عدم استحکام اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز درپیش ہیں، ان چیلنجز نے دنیا بھر میں امیگریشن کے بہاؤ کو نئی شکل دی ہے، ان مسائل کی وجہ سے پیچیدہ چیلنجز جنم لے رہے ہیں، جن سے کوئی ایک ملک اکیلے نمٹ نہیں سکتا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ان چیلنجز پر قابو پانے کے لیے جامع بین الاقوامی حکمت عملی کی ضرورت ہے، صرف علامتی نہیں بلکہ بے قاعدہ امیگریشن کی بنیادی وجوہات کا حل ضروری ہے اور فوری پائیدار اقدامات کا متقاضی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے پاکستان نے متعدد قانونی اور انتظامی اقدامات کیے ہیں، پاکستان نے اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث مجرموں کے خلاف مؤثر طریقے سے قانونی چارہ جوئی کرنے کے لیے بااختیار بنایا ہے۔

Advertisement

وزیر داخلہ نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ سے منسلک خطرات کے بارے میں عوامی آگاہی بڑھانے، سرحدی کنٹرول کو مضبوط بنانےاور علاقائی و بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے پر  توجہ دے رہے ہیں، قانونی امیگریشن کو فروغ دینے کے لیے یورپی یونین اور دیگر ممالک کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں اور ٹیلنٹ پارٹنرشپ کو بڑھانے کے لیے  بھر پور طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دنیا بھر میں تارکین وطن مخالف جذبات میں پریشان کن اضافہ دیکھا گیا ہے، اس رجحان کی وجہ سے ایک نیا اہم چیلنج سامنے آیا ہے، امید ہے کہ بڈا پیسٹ اعلامیہ کو اپنانے سے ایک متوازن نقطہ نظر کیلئے ایک نئی جہت پیدا ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مستقبل میں امیگریشن کے کسی ایک پہلو کو دوسرے پر ترجیح نہ دی جائے، ہم بڈاپیسٹ پراسس کے ساتھ ایک تعمیری اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کے لئے تیار ہیں، اس انتہائی اہم اجلاس سے خطاب میرے لئے باعث اعزاز ہے، اس اجلاس کے انعقاد پر شریک میزبان ترکی اور ہنگری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ بڈاپیسٹ کے خوبصورت اور تاریخی شہر میں پرتپاک استقبال پر ہنگری کی حکومت اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں، بین الاقوامی سنٹر برائے مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ کو اس اجلاس کے انعقاد کے لیے بھر پور  کاوشوں پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version