Advertisement

ن لیگ کو پی پی سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، گورنر پنجاب

ن لیگ کو پی پی سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، گورنر پنجاب

ن لیگ کو پی پی سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ن لیگ کو پی پی سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہونے والے معاہدوں سمیت صوبہ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 گورنر پنجاب نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلافات ختم کرنے کے لیے بنائی گئی ہر کمیٹی بے نتیجہ رہی، بار بار کمیٹیاں تشکیل دینے کی بجائے وزیراعظم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحادی نظام چلے گا تو ملک کے لیے بہتر ہوگا، ن لیگ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی ہے اگر اتحادی حکومت نہ چلی تو نقصان ن لیگ کا ہوگا۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پر امن احتجاج کرنا ہر سیاسی پارٹی کا حق ہے مگر پی ٹی آئی نے کبھی بھی پرامن احتجاج نہیں کیا، پی ٹی آئی احتجاج کے ذریعے ملک میں افراتفری پھیلائے گی، بار بار احتجاج کی اجازت ملنے پر توڑ پھوڑ کرنے کی بنا پر کوئی بھی ان پر اعتماد نہیں کررہا۔

گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بار بار احتجاج سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، پی ٹی آئی کے پر امن احتجاج کی کوئی گارنٹی نہیں، پنجاب سے احتجاج کے لیے کوئی نہیں نکلے گا۔

سردار سلیم حیدر خان نے یہ بھی کہا کہ ملک کو توڑ پھوڑ سے بچانے کے لیے کنٹینر لگائے جارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے دور میں کسی بھی ملک نے پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کی۔

گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو کے وزارت خارجہ کے دور میں سفارتی تعلقات میں بہتری آئی ہے، سعودی عرب جیسے دوست ملک پر ایسا الزام لگانا قابل مذمت ہے، سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

سردار سلیم حیدر خان نے مزید یہ بھی کہا کہ بشریٰ کے بیان نے سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی میں خلل ڈالا، وزیراعظم کی قیادت میں تمام معاملات طے پا جائیں گے۔

اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ نےکہا کہ اتحادیوں کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
پنجاب حکومت آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام، لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
بڑی سیاسی ہلچل، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version