Advertisement

پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا اختتام

پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا اختتام

پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا اختتام

پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا اختتام، ہزاروں پولیو ویکسین سے محروم بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

انسداد پولیو پروگرام سربراہ رانا عدیل تصور کے مطابق 33  اضلاع جن میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد شامل ہے پولیو مہم کا اختتام ہو چکا ہے۔

 عدیل تصور کا کہنا ہے کہ پولیو کوائف جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مکمل کوائف کی روشنی میں پولیو مہم کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ جلد سیکریٹری ہیلتھ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہ کہ چھ روز  کے اختتام تک 2 کروڑ، 33 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے، لاہور میں 22 لاکھ سے زائد، راولپنڈی میں 10 لاکھ سے زائد، ملتان میں 10 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

عدیل تصور نے کہا کہ پنجاب میں بیرونی وائرس گردش کر رہا ہے، پولیو وائرس کے تانے بانے افغانستان سے مل رہے ہیں، جبکہ جون 2025 تک وائرس کی افزائش کو روکا جائے گا،2025 کے اختتام تک وائرس کا خاتمہ کیا جائے گا۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ محکمہ، حکومت کی اولین ترجیح ہے، پنجاب میں بچے بیرونی وائرس کی بدولت خطرے کا شکار ہیں، وائرس کو مقامی سطح پر افزائش کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

عدیل تصور نے کہا کہ پولیو ورکروں نے مہم میں بھرپور حصہ لیا، جبکہ لیڈرشپ، ورکروں کی بدولت پولیو خاتمہ خاتمہ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version