لاہور میں فضائی آلودگی کم نہ ہوسکی

لاہور میں فضائی آلودگی کم نہ ہوسکی
لاہور میں فضائی آلودگی کم نہ ہوسکی، آلودہ ترین شہروں میں آج بھی لاہور کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
باغوں کے شہر میں اسموگ کا راج برقرار ہے، صوبائی دارالحکومت میں اسموگ کی اوسط شرح خطرناک حد بھی پار کر گئی جس سے لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 778 تک پہنچ گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو سانس کے مسائل، آنکھوں میں جلن کی شکایات عام ہیں۔
بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والا شدید دھواں پاکستان میں داخل ہو رہا ہے، طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہن کر گھروں سے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
لاہورکے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 414 تک پہنچ گیا، آلودہ ترین شہروں میں نئی دہلی کا دوسرا نمبر ہے۔
لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 8 کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1754، عسکری 10کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1404، جبکہ سید مراتب علی روڈ پر ائیر کوالٹی انڈیکس 977 ہے۔
شملہ پہاڑی میں ائیر کوالٹی انڈیکس 493ہے، جبکہ لاہور کے کئی علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن کا آج چوتھا روز ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News