Advertisement

سندھ کے پانی کے حصے کا ایک بھی قطرہ کہیں نہیں جانے دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ کے پانی کے حصے کا ایک بھی قطرہ کہیں نہیں جانے دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ کے پانی کے حصے کا ایک بھی قطرہ کہیں نہیں جانے دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے پانی کے حصے کا ایک بھی قطرہ کہیں نہیں جانے دیں گے۔

عالمی یوم اطفال پر  محکمہ سوشل ویلفیئر کی سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے تحت آگاہی واک کی تقریب سے وزیراعلیٰ سندھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے واضح طور پر ن لیگ کو تحفظات بتائے ہیں، بلاول بھٹو چاہتے ہیں ن لیگ سے جو تحفظات ہیں دور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پانی کے معاملے پر سندھ کا مؤقف واضح ہے، پیپلزپارٹی سندھ کے پانی پر کسی کو نظر رکھنے نہیں دے گی، سندھ کے پانی پر نظر رکھنے پر پیپلزپارٹی فرنٹ پر رہی، جبکہ سندھ کے پانی سے متعلق بلاول بھٹو سے بات ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ 6 کینالوں کا منصوبہ منظور نہیں ہے، پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے پانی پر کبھی سمجھوتا نہیں کرے گی، ہم نے محترمہ بینظیر بھٹو کے دور میں بھی کالاباغ ڈیم کی مخالفت کی تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں دیں گے، ہمارے پاس سینٹ میں دوتہائی اکثریت ہے، پیپلزپارٹی ملک کی نمائندہ جماعت ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بچے ہمارامستقبل ہیں ان کی ضروریات کاخیال رکھنا ہے،اسپیشل چلڈرن ڈے پر بچوں اور والدین کو مبارکباد پیش کرتاہوں، ہمیں بچوں کو بہتر تعلیم دینی ہے، اور محکمہ تعلیم پر توجہ دینی ہے، اسوقت 52 کیسز پولیوکے سامنے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
سندھ حکومت کا ڈینگی اور ملیریا کی ٹیسٹ فیس میں کمی کا اعلان
وزیر داخلہ سندھ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
کراچی: افغان کیمپ کی خالی زمین واگزار کرنے کیلئے آپریشن کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version