Advertisement

کے فور پروجیکٹ کی توسیع کا کام ورلڈ بینک سے فائنل ہوگیا ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کے فور پروجیکٹ کی توسیع کا کام ورلڈ بینک سے فائنل ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سجاد غنی کی ملاقات ہوئی۔

چیئرمین واپڈا کے ساتھ پروجیکٹ ڈائریکٹر کے فور عامر مغل اور دیگر ساتھ تھے۔

صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو، وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو، سی ای او کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ صلاح الدین ملاقات میں موجود تھے۔

اجلاس میں کے فور پروجیکٹ، آر بی او ڈی ٹو، حب ڈیم کے پانی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

کے فور پروجیکٹ پر اجلاس میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

چیئرمین واپڈا نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی کہ کے فور پر 53 فیصد کام ہوچکا ہے، کے فور فیز ون میں 260 ایم جی ڈی پانی کراچی کو مہیا ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کے فور کی توسیع کا کام ورلڈ بینک سے فائنل ہوگیا ہے، توسعی کا کام مارچ 2025ء سے شروع ہوجائے گا۔

سید مراد علی شاہ نے وزیر بلدیات سعید غنی کو ہدایت دی کہ کے فور کی توسیع کا کام شروع کریں سندھ حکومت فنانس کرے گی، یہ پروجیکٹ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ کراچی کی پانی ضروریات کو مکمل کرنے میں کے فور منصوبہ اہم کردار ادا کرے گا۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے فور کے لیے 50 میگاواٹ کا پاور پروجیکٹ سپلائی کو یقینی بنائے گی، کچھ زمین کے حصول کے معاملات رہ گئے ہیں وہ حل ہوجائیں گے۔

Advertisement

چیئرمین واپڈ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سجاد غنی نے کہا کہ 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کا کام سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق حسیکو سے بات ہوگئی ہے، جلد اس پر کام شروع کرواتے ہیں۔

اجلاس میں آر بی او ڈی پر بات چیت ہوئی۔

آر بی او ڈی سے متعلق مسائل سے صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے چیئرمین واپڈا کو آگاہی دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیلاب کے دنوں میں سندھ حکومت نے آر بی او ڈی کی مرمت کروائی۔

اجلاس میں اتفاق ہوا کہ واپڈا اور محکمہ آبپاشی کے انجنیئرز آر بی او ڈی کی ٹیکنیکل اسٹڈی کریں گے، آر بی او ڈی سے 6000 ٹی ڈی ایس والا پانی آتا ہے جو منچھر میں ڈالنا تباہی ہے، اصل میں فیصلہ ہوا تھا کہ پانی ٹریٹ کر کے منچھر میں ڈالا جائے گا۔

Advertisement

حب کینال سے مزید پانی لینے پر اجلاس میں بات چیت کی گئی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم ایک الگ کینال بھی بنا رہے ہیں جس کے لئے 50 ایم جی ڈی مزید پانی دیا جائے۔

چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ واپڈا کے حب ڈیم سے پانی کے واجبات کے ایم سی پر واجب ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version