Advertisement

چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، محسن نقوی

محسن نقوی

چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی چینی سفارت خانے پنہچے جہاں ان کی چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس کیا اور زخمی چینی شہریوں اور انکی فیملیز  سے دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔

محسن نقوی نے واقعے کی تفصیلات اور تحقیقات میں پیش رفت سے چینی سفیر کو آگاہ کیا، حکومت اور زخمی چینی شہریوں کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

ملاقات کے دوران مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Advertisement

وفاقی وزیر محسن نقوی نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترقی اور سیکیورٹی کو مربوط کرنے کے چینی تصور سے پوری طرح متفق ہیں، چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر اور مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ چینی شہریوں کے لئے محفوظ و پر امن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، پاکستان اور چین آہنی بھائی اور پائیدار شرکت دار ہیں۔

دوسری جانب چینی سفیر نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے پاک چین دوستی مسلسل پروان چڑھ رہی ہے اور عملی تعاون میں  جامع پیش رفت ہوئی ہے، اس تناظر میں ایک محفوظ اور مستحکم تعاون کا ماحول انتہائی اہم ہے۔

انکا کہنا تھا کہ چین دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو مزید آگے بڑھانے اور پاکستانی اداروں کی صلاحیتوں میں اضافے  کے لیے تیار ہے۔

چینی سفیر نے چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان پر بہترین انتظامات پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت کے متعلق دریافت کیا اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

Advertisement

چینی سفیر نے مزید کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے صدر پاکستان کو خط لکھا ہے اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی سیکریٹری داخلہ اور چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version