Advertisement

رواداری سے ہی مختلف برادریوں میں بھائی چارہ قائم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی میں مختلف پانی کے منصوبے چین کے تعاون سے شروع کرنے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی میں مختلف پانی کے منصوبے چین کے تعاون سے شروع کرنے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رواداری سے ہی مختلف برادریوں میں بھائی چارہ قائم ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم رواداری کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج 16 نومبر بین الاقوامی طور پر رواداری کا دن منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق اور آزادی کو تسلیم کرنا اور ایک دوسرے کے نقطہ نظر کا احترام کرنا رواداری ہے، ہماری ثقافت میں رواداری نمایاں ہے، اس لیے سندھ دہرتی پر تمام مذاہب اور مختلف سوچ کے لوگ بھائی چارے سے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام نے ہمیشہ رواداری اور حسن سلوک کا حکم دیا ہے، ہمیں ہر مذہب اور نظریہ کا احترام کرنا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مذہب، تہذیب، ثقافت، زبان یا رنگ و نسل میں اختلاف کے باوجود عدل و انصاف کرنا رواداری ہے، رواداری سے ہی مختلف برادریوں میں بھائی چارہ قائم ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سماج میں رواداری کو مزید فروغ دینے کے لیئے اہل علم اور اہل قلم اپنا کردار ادا کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version