Advertisement

مریم نواز کا عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں دینے کا عزم

مریم نواز

مجھے یقین ہے پاکستان آج نئی تاریخ رقم کرے گا، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پنجاب بھر میں تمام مراکز صحت کی بیک وقت ری ویمپنگ کا ریکارڈ تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے، مراکز صحت کی بوسیدہ عمارتیں چمچماتے کلینکس میں تبدیل ہوں گی۔

پنجاب کے 1236 مراکز صحت کی ری ویمپنگ اور بحالی کا پراجیکٹ تیزی سے جاری ہے جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام مراکز صحت کی ری ویمپنگ کے لئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔

ری ویمپنگ پراجیکٹ میں سنٹرل پنجاب کے 286، نارتھ زون کے 363 اور جنوبی پنجاب کے 587 مراکز صحت شامل ہیں، وسطی پنجاب کے مراکز صحت کی 30 فیصد، شمالی زون کی 28 فیصد اور جنوبی پنجاب کی 25 فیصد سے زائد کی ری ویمپنگ مکمل کر لی گئی۔

پنجاب بھر میں 1219 مراکز صحت کو فیملی کلینکس کی شکل دینے کا کام تیزی سے جاری ہے، محکمہ تعمیرات مواصلات کی ٹیمیں مراکز صحت کی  تکمیل کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

Advertisement

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو علاج کی بہترین سہولتوں کا کیا گیا وعدہ پورا کریں گے، بنیادی مراکز صحت کو  جدید ترین کلینکس میں بدلیں گے، ڈاکٹروں اور اسٹاف کی کمی بھی پوری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دیہات میں ایسے کلینک بنائیں گے جو پرائیویٹ اسپتالوں سے بھی بہترہوں گے، عوام کی دہلیز پر صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے سے بڑے اسپتالوں پر مریضوں کا رش کم ہوگا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مراکز صحت کی ری ویمپنگ پلان میں تعمیراتی معیار یقینی بنانے کی بھی ہدایت دے دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version