Advertisement

بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد سے صحت کے نظام کو بہتر بناسکتے ہیں، صدر مملکت

صدر مملکت

بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد سے صحت کے نظام کو بہتر بنا سکتے ہیں، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد سے صحت کے نظام کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

صدر آصف زرداری نے ذیابیطس کے عالمی دن پر قوم کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ذیابیطس کا عالمی دن ہر سال لوگوں میں اس بیماری کے خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے منایا جاتا ہے، ذیابیطس کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ غیر فعال طرز زندگی، غیر متوازن خوراک اور بیماری کے بارے میں آگاہی کا فقدان ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند طرز زندگی، باقاعدہ ورزش، متوازن خوراک، مناسب وزن برقرار رکھنے سے ذیابیطس پر قابو پانا اور بچاؤ ممکن ہے، ذیابیطس کی روک تھام، بروقت علاج کی اہمیت بارے آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ میڈیا، سول سوسائٹی تنظیموں اور نجی شعبے کے تعاون سے آگاہی پیدا کر سکتے ہیں، شہریوں کو ذیابیطس کی سستی اور مؤثر دیکھ بھال کی سہولیات کی فراہمی کیلئے پاکستان کا صحت کا نظام مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ قومی اور بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد سے اپنے صحت کے نظام کو بہتر بنا سکتے ہیں، ذیابیطس کی روک تھام کے اقدامات، مریضوں کے لیے کم خرچ علاج کی فراہمی ممکن بنا سکتے ہیں۔

Advertisement

صدر مملکت نے مزید کہا کہ آج ہم شعور پیدا کرکے ذیابیطس سے بچاؤ، علاج میں سرمایہ کاری کرکے اس چیلنج سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ذیابیطس جیسے خاموش قاتل کے بوجھ کو کم کر کے لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version