سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کیخلاف سازش ہورہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کیخلاف سازش ہورہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازش ہورہی ہے۔
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے گرلز کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک میں بیٹھ کر ہمارے خلاف آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے منظم سازش ہو رہی ہے، طلبہ نے ان جھوٹے پروپیگنڈوں کو روکنا ہے۔
انہوں ںے کہا کہ میں نے آپ سے اسکوٹیوں کا جو وعدہ کیا تھا، وہ ایک ہفتے میں پورا کیا، یہ سلسلہ یہاں ختم نہیں ہوگا، خواہش ہے کہ تمام کالجز کو اسکوٹیز فراہم کریں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہونہار طلبہ، اسپورٹس اور دیگر شعبوں کے طلبہ کے لیے اسکوٹی پروگرام لے کر آئیں گے، جب تک خواتین معاشرے میں مثبت کردار ادا نہیں کریں گی، یہ معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔
انکا کہنا تھا کہ صوبے میں 5 خواتین ڈی سی خدمات انجام دے رہی ہیں، کالج میں میڈم ناظمہ طاہر بلاک بنایا جا رہا ہے، یہاں میڈم ناظمہ طاہر اور معصوم طلبہ کا قتل کیا گیا، ہم اس دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ طلبہ اور نئی نسل کی مدد کے بغیر یہ مقابلہ ممکن نہیں، آج صوبے میں میرٹ پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں، آپ آگے بڑھیں تو ہم کرپشن کا خاتمہ کریں گے، ہم مل کر بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، ہماری یوتھ ٹیلینٹڈ ہے، ان کے تعاون سے ہم صوبے کو ترقی کی جانب لے کر جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

