پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان اگلے برس کرکٹ سیریز کرانے پر اتفاق

پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان اگلے برس کرکٹ سیریز کرانے پر اتفاق
لاہور: پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان اگلے برس کرکٹ سیریز کرانے پر اتفاق ہوا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان کرکٹ کو فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ نیدرلینڈ نے کرکٹ کے فروغ کیلئے پی سی بی سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
اس حوالے سے نیدرلینڈ کے سفیر نے کہا کہ نیدرلینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے برس پاکستان کا دورہ کرے گی اور اے ٹیم کے ساتھ میچ کھیلے گی۔
اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے پائیدار بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، نیدرلینڈ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پورا سپورٹ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں تک افغان مہاجرین کو اپنے پاس ٹھہرایا ہے، غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے جامع پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News