Advertisement

پی ٹی آئی کا پرتشدد احتجاج؛ گرفتاریاں اور اسلحہ برآمد، افغان شرپسندوں کے ملوث ہونے کے واضح شواہد

وزارت داخلہ

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے پرتشدد احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں افغان شرپسندوں کے ملوث ہونے کے واضح شواہد سامنے آئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ سات دنوں میں 610 شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا جن میں 37 افغان شرپسند بھی شامل ہیں جب کہ احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز نے 39 ہتھیار برآمد کیے ہیں جن میں جدید اسلحہ بھی شامل ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اسلحہ شرپسندوں کے ذریعے احتجاجی مظاہروں کے دوران استعمال کیا گیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان مظاہروں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 170 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے جو کہ اس پرتشدد کارروائیوں کا واضح اشارہ ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ مظاہرین نے پولیس کی 22 گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچایا اور ایک جیل وین کو بھی آگ لگا دی جب کہ ان مظاہروں کے دوران اسلام آباد سیف سٹی کے 97 کیمروں کو بھی نقصان پہنچا۔

Advertisement

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پرتشدد مظاہرین نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر سیدھی فائرنگ بھی کی جس سے حالات مزید کشیدہ ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version