Advertisement

وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف وفد کو نئے قرض پروگرام پر عملدرآمد کی یقین دہانی

وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف وفد کو نئے قرض پروگرام پر عملدرآمد کی یقین دہانی

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے وفد کو نئے قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کروا دی۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد وزارت خزانہ پہنچا جہاں وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے وفد کو خوش آمدید کہا۔

آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کی قیادت میں وفد کی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات ہوئی جس میں سات ارب ڈالر قرض پروگرام میں ہونے والی پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف وفد کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی اور نئے پروگرام پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے دوران معاشی استحکام کے لئے پالیسیوں کے تسلسل کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

Advertisement

بریفنگ میں بتایا گیا کہ معیشت کی بہتری کیلئے جاری اصلاحات کے عمل کو مکمل کیا جائے گا، تاہم رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے زیادہ تر اہداف حاصل کر لیے۔

علاوہ ازیں وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف وفد 15 نومبر تک پاکستان میں قیام کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
راولپنڈی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال، کل سے تمام اسکول کھل جائیں گے
افغان جارحیت ناقابل قبول، پاکستان خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، صدر آصف زرداری
نمک حرام ، کس نے تجھے گلے لگایا تھا ؟ نغمہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا
آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ اجلاس، محمد اورنگزیب امریکا پہنچ گئے
افغانستان میں پاکستانی فورسز کے منہ توڑ جواب کی نئی فوٹیجز سامنے آگئیں
لاہور ٹیسٹ میچ کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ، ڈی آئی جی آپریشن کا جائزہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version