Advertisement

مریم نواز کی بابا گرونانک کے جنم دن پر سکھ برادری کو مبارکباد

جدید ٹیکنالوجی سے روائتی تعلیم کو زیادہ مؤثر اور دلچسپ بنایا جا رہا ہے، مریم نواز

جدید ٹیکنالوجی سے روائتی تعلیم کو زیادہ مؤثر اور دلچسپ بنایا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بابا گرو نانک کے جنم دن پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارک باد پیش کی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بابا گرو نانک کے جنم دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارک باد پیش کرتی ہوں، گرو نانک صاحب ہمیشہ انسانیت، محبت اور اخوت کے علمبردار رہے۔

انہوں نے کہا کہ پُر امن معاشرے رواداری اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں، گرونانک نے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے کی تلقین کی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کے لئے دسمبر میں  ’’مینارٹی کارڈ‘‘ فنکشنل کیا جائے گا، نادار اقلیتی بہن بھائیوں کو مینارٹی کارڈ سے ہر سہ ماہی 10,000 روپےدیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ کو مزید یقینی بنانے کے لئے مینارٹی ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، ہر شہری کو تمام سہولتیں اور حقوق ملنے چاہیں، چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، مل جل کر سرزمین پاک کو امن و آشتی اور رواداری کی مثال بنانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version