سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کی برین واشنگ کی جارہی ہے، ناصر حسین شاہ

سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کی برین واشنگ کی جارہی ہے، ناصر حسین شاہ
سکھر: وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کی برین واشنگ کی جارہی ہے۔
ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں 23 میں سے 19 ضمنی الیکشن پی ٹی آئی ہاری، کہا ہم کوئی غلام ہیں، سائفر لہرایا گیا پھر انہی سے سپورٹ مانگی گئی، اگر وہ اقتدار میں ہیں تو سب اچھا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ اقتدار نہیں رہتا تو کچھ نہ رہے نہ اسمبلیاں نہ ادارے ہوں، ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہونا چاہیے۔
انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ جمہوریت کی بات کرتی ہے، ریلی، جلسہ اگر پرامن ہے تو ہم سپورٹ کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ شدت پسندی، جلاؤ گھیراؤ رہا ہے۔
ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ ایک انتشاری ٹولہ نہیں چاہتا کہ بہتری آئے، بچوں کوغلط گائیڈ کیا جاتاہے کہ پاکستان میں مستقبل نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

