Advertisement

کراچی سمیت سندھ کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

کراچی سمیت سندھ کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

کراچی سمیت سندھ کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

کراچی میں آج 4 چیئرمین، 2 وائس چیئرمین اور 4 وارڈ کونسلر کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔

ضلع جنوبی یوسی 13 صدر کلفٹن کہکشاں میں چیئرمین کے انتخاب کے لیے 7 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ ضلع وسطی یوسی 5 گلبرگ میں وائس چیئرمین کے انتخاب کے لیے 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

ضلع وسطی یوسی 7 لیاقت آباد میں چیئرمین کی انتخاب کے لیے 8 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ ضلع کیماڑی یوسی 10 بلدیہ میں جنرل وراڈ نمبر 4 کےانتخاب کے لیے 5 امیدوار مدمقابل ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ ضلع میلر یوسی 9 میں چیئر مین کی کے انتخاب کے لیے 5 امیدوار، ضلع ملیر 7 سات ابراہیم حیدری میں جنرل وراڈ نمبر 4 کے انتخاب کے لیے 5 امیدوار اور ضلع غربی یوسی 5 منگھوپیر میں جنرل وراڈنمبر 4 کےانتخاب کے لیے 5 امیدوار مدمقابل ہیں۔

ضلع کورنگی یوسی 7 کورنگی میں جنرل وراڈ نمبر 1کے انتخاب کے لیے 7 امیدوار، ضلع کورنگی یوسی 7 ماڈل کالونی میں چیئرمین کے انتخاب کے لیے 12 امیدوار اور ضلع کورنگی یوسی 6 لانڈھی میں وائس چیئرمین کے انتخاب کے لیے 8 امیدوار میدان میں ہیں۔

سیکیورٹی انتظامات

کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، 167 پولنگ اسٹیشن میں سے 136 انتہائی حساس قرار دیے گئے جبکہ 26 پولنگ اسٹیشن حساس ہیں، حساس پولنگ اسٹیشنوں پر 8 سے 12 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں 10 بلدیاتی حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 491 ہے جبکہ ایک لاکھ 57 ہزار 617 مرد اور ایک لاکھ 37 ہزار 874 خواتین ووٹرز ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version