Advertisement

حکومتِ سندھ نے سی ٹی ڈی کو جدید ترین اسلحہ اور ٹیکنالوجی فراہم کردی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سی ٹی ڈی کو جدید ترین اسلحہ اور ٹیکنالوجی فراہم کردی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے فیوژن سینٹر کا افتتاح کردیا۔

وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران یعقوب اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آئی جی پولیس نے سی ٹی ڈی فیوزن سینٹر کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ دیتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے گزشتہ سال سی ٹی ڈی کے فیوژن سینٹر کے قیام کے کیلئے 772 ملین روپے منظوری کئے تھے، پروجیکٹ قومی ادارے این آر ٹی سی نے مکمل کیا ہے۔

Advertisement

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروجیکٹ سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے آف لائن اور آن لائن ڈیٹا بیس کو مربوط کیا جا ہا ہے، فیوزن سینٹر جدید آلات اور گیجٹری سے لیس فیصلہ سازی میں مدد کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں شدت پسندی میں ملوث افراد اور گروہوں کا سدباب کرنا ہوگا۔

سید مراد علی شاہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس خاص طور پر سی ٹی ڈی کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے سی ٹی ڈی کو جدید ترین اسلحہ اور ٹیکنالوجی فراہم کردی ہے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی جذبے سے کام کرنے پر سندھ پولیس کے تربیت یافتہ جوانوں پر فخر ہے، دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے سندھ پولیس کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس جوانوں نے فرض کی ادائیگی میں بےمثال قربانیں دی ہیں، سندھ پولیس کا غیرمتزلزل عزم اور ہمت قابلِ ستائش ہے۔

Advertisement

سید مراد علی شاہ نے پولیس کے ساتھ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی امن و امان کی بحالی میں محنتوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سندھ پولیس کو جدید آلات، بھترین مراعات اور تربیت فراہم کی ہے، ہم نے سندھ پولیس اور اس کے دیگر ذیلی ونگز کو ٹیکنالوجی سے مظبوط کیا ہے تاکہ دہشتگردی کے ناسور کو ختم کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version