Advertisement

دہشتگردی کے خلاف جیت ہی پہلا اور آخری آپشن ہے، وزیر داخلہ

دہشتگردی کے خلاف جیت ہی پہلا اور آخری آپشن ہے، وزیر داخلہ

کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جیت ہی پہلا اور آخری آپشن ہے۔

وفاقی وزیر محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاوس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات ہوئی جس میں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں بلوچستان میں امن عامہ اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کیے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور دونوں رہنماؤں نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہر پاکستانی کی جنگ ہے، اس جنگ میں صرف جیت ہی پہلا اور آخری آپشن ہے، بلوچستان میں امن کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ امن و امان یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھا رہے ہیں، مٹھی بھر عناصر تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
شمالی وزیرستان؛ میر علی میں خودکش حملہ ناکام، 6 خوارجی جہنم واصل
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 8 خوارجی جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version