اسلام آباد میں گرینڈ آپریشن کے بعد شاہراہوں کی صفائی کا کام شروع

اسلام آباد میں گرینڈ آپریشن کے بعد شاہراہوں کی صفائی کا کام شروع
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شرپسندوں کے خلاف اسلام آباد میں گرینڈ آپریشن کے بعد شہر کی مختلف شاہراہوں سے کنٹینرز ہٹانے اور صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا شاہراہوں سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو علاقے میں موجود کنٹینرز ہٹانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
اس حوالے سے ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہا ہے کہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے راستے فی الفور کھولے جائیں، صبح ہونے سے قبل شہریوں کے لیے راستے کھول دیے جائیں گے۔
ڈی سی عرفان میمن نے تمام شاہراہوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

