Advertisement

آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کی تفصیلات سامنے آگئیں

آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام اباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کے 11 سے 15 نومبر تک کے دورہ پاکستان کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران آئی ایم ایف مشن سے 1 ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے باضابطہ بات چیت ہوگی، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بجٹ سمیت دیگر امور کا جائزہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

مشن دورہ کے دوران بجٹ اہداف اور معاشی کارکردگی کا جائزہ بھی لے گا، پاکستان نے 2030 تک 60 فیصد متبادل ذرائع سے توانائی حصول کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کیساتھ نیشنل کلین ایئر پالیسی کے تحت کلائمیٹ چینج پر بات چیت ہوگی، یورو 5، یورو 6 ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی پالیسی پر عملدرآمد بھی بات چیت کا حصہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کلین ایئر پالیسی کیلئے کریڈٹ بڑھانے سے متعلق رپورٹ مشن سے شیئر ہو گی جبکہ گرین انرجی مکس، بلین ٹری سونامی پراجیکٹ پر اقدامات سے متعلق رپورٹ بھی پیش ہوگی۔

Advertisement

اس کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات سے متعلق اعدادوشمار پیش کیے جائیں گے، فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی عائد کرنے کے اقدامات سے متعلق رپورٹ پیش ہوگی جبکہ آئی ایم ایف مشن کیساتھ بات چیت میں موجودہ معاشی صورتحال کا جائزہ بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی بجٹ اہداف سے متعلق رپورٹ پیش ہوگی اور معاشی اہداف، ایف بی آر کی کارکردگی اور محصولات ہدف پر بھی بات چیت ہوگی۔

اس دوران رواں مالی سال کیلئے سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پر بھی بات چیت کا امکان ہے جبکہ توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے پہلے جائزے پر بات چیت ایجنڈے میں شامل نہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ای ایف ایف قرض پروگرام کے تحت پہلا اقتصادی جائزہ 2025 کی پہلی سہ ماہی میں ہو گا، وزیر خزانہ نے دورہ واشنگٹن میں کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے درخواست کی تھی، تاہم موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو سالانہ 2 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version