پاکستان میں ترقی ہورہی ہے، سیاسی استحکام آرہا ہے، عون چوہدری

پاکستان میں ترقی ہورہی ہے، سیاسی استحکام آرہا ہے، عون چوہدری
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل آئی پی پی عون چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں ترقی ہورہی ہے، سیاسی استحکام آرہا ہے۔
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل آئی پی پی عون چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات کررہی ہے، جبکہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے۔
عون چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کرکام کرناہوگا، جبکہ حکومت عوام ی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیاریاست مدینہ میں ہماری اخلاقیات پر کوئی بات نہیں ہوسکتی؟ نفرت کی ایسی فضا پیداکی جارہی ہے جو قوم کے لیے خطرناک ہے۔
عون چوہدری نے کہا کہ ہمارےلیڈر ہمارے آقانبی کریمﷺہیں، نبی کریمﷺنے فرمایا بہترین انسان وہ ہے جس کا اخلاق اچھا ہے، کیا ہم اخلاقیات کے فرائض پورےکررہےہیں؟
انہوں نے کہا کہ جب خوشحالی آتی ہے تو کچھ عناصر جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کرتے ہیں، ملک دشمن لوگ عوام کو گمراہ کرتے ہیں، پاکستانیوں کوایسی تصویر دکھاتے ہیں کہ یہاں کچھ غلط ہو رہاہے۔
عون چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہمیں ذاتی مفاد سے نکل کر ملک کے لیےسوچنا ہوگا، باربار کچھ عرصے بعد اسلام آباد پر یلغار کا اعلان کردیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News