Advertisement

وزیر داخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو 50 کروڑ روپے دینے کا اعلان

وزیر داخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو 50 کروڑ روپے دینے کا اعلان

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو 50 کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی میں اے ایس پیز کے 50 ویں کامن کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاس آؤٹ ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار اپنے رویئے سے عوام میں بہتر مقام پیدا کریں، پولیس کی ذمہ داری ہے کہ غریب آدمی کی دادرسی کرے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، نیشنل پولیس اکیڈمی کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کی طرز پر استوار کیا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے لیے فوری طور پر 50 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، اکیڈمی سے بہترین افسران آگے لے کرآنا ہے، سینئر افسران نیشنل پولیس اکیڈمی کی بہتری اور معیار پر خصوصی توجہ دیں۔

Advertisement

محسن نقوی نے مزید کہا کہ قیام امن کے لیے پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، نیشنل پولیس اکیڈمی میں بہترین اور معیاری تربیتی کورس متعارف کرائے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Next Article
Exit mobile version