Advertisement

24 نومبر کو وہی اقدامات اٹھائیں گے جو دہشتگردوں کیساتھ کیے جاتے ہیں، عظمیٰ بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا ایجنڈا وہی ہے جو اسرائیل کا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو وہی اقدامات اٹھائیں گے جو دہشت گردوں کے ساتھ کیے جاتے ہیں۔

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے وہ دن آئے جب میں انصاف لے سکوں، میرے کیس کے بعد مجھ سے کئی خواتین نے رابطہ کیا، دہشت گردوں کو ریلیف اور عبوری ضمانتیں مل جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تصدیق کے بغیر چیزیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جاتی ہیں، خاتون کی تذلیل، تضحیک کرنے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں تھا، پی ٹی آئی پروپیگنڈا سیل مختلف اکاؤنٹس سے آپریٹ کرتے ہیں، تمام سوشل میڈیا سائٹس کو ریگولرائز کرنا پڑے گا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مجرمان میں اوورسیز کی تعداد زیادہ ہے، انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، پشاور دہشت گردوں کی آماجگاہ بن گیا، ایف آئی اے کی کارکردگی بہتر ہوگی، قوانین بھی بنیں گے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ چیف سیکریٹری نے کہا 81 کروڑ روپے پچھلے لانگ مارچ پر لگے، بانی پی ٹی آئی ہر کسی سے پوچھتے تھے کس کے باپ کا پیسہ ہے، کسی کی محبت میں اتنا آگے نہ نکلیں سچ، غلط، جھوٹ، بربادی نظر نہ آئے، 24 نومبر کو وہی اقدامات اٹھائیں گے جو دہشت گردوں کے ساتھ کیے جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version