امریکی شہری نے تاریخ کی سب سے بڑی بولی لگاکرکشمیری مارخور کا شکارکرلیا

امریکی شہری نے تاریخ کی سب سے بڑی بولی لگاکرکشمیری مارخور کا شکارکرلیا
پشاور: امریکی شہری نے ملکی تاریخ میں سب سے بڑی بولی لگاکرکشمیری مارخور کا شکار کرلیا۔
امریکی شہری نے توشی شاشہ کنزروینسی میں مارخور سیزن کا پہلا شکارکیا جب کہ ملکی تاریخ میں سب سے بڑی بولی لگاکر اس کشمیری مارخورکا شکار کیا گیا ہے۔
81 سالہ امریکی شہری رونالڈ جو ویٹن نے ساڑھے سات کروڑ روپے سے زائد میں پرمٹ حاصل کیا تھا جب کہ شکار کیے گئے مارخور کی عمر 11 سال اور سینگوں کی لمبائی 49 انچ ہے۔
یاد رہے کہ اکتوبرمیں محکمہ جنگلی حیات نے مارخور کے شکار کے چار پرمٹس نیلام کئے تھے، توشی ون کنزرونسی اور توشی ٹو کنزرونسی کے پرمٹ 2 لاکھ 71 ہزار ڈالر فی پرمٹ میں فروخت ہوئے تھے۔
محکمہ وائلد لائف حکام کا کہنا ہے کہ امریکی شکاری نے پاکستان کے قومی جانور مارخور کا شکار چترال میں تھوشی شاشا کنزروینسی کے مقام پر کیا۔
محکمہ وائلد لائف حکام کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کی آمدنی کا 80 فیصد حصہ مقامی لوگوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News