Advertisement

پاکستان میں ڈیپ فیک ویڈیوز سے متعلق آگاہی کم ہے، عظمیٰ بخاری

بانی پی ٹی آئی جیل سے نکلنے کیلئے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں، عظمیٰ بخاری

بانی پی ٹی آئی جیل سے نکلنے کیلئے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیپ فیک ویڈیوز سے متعلق آگاہی کم ہے۔

 عظمیٰ بخاری نے فرانسیسی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ڈیپ فیک ویڈیوز کو خواتین کو بدنام کرنے کے لئے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، پاکستان میں ڈیپ فیک ویڈیوز سے متعلق آگاہی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر پیشی پر مجھے لوگوں کو بتانا پڑتا میری ویڈیو ڈیپ فیک ہے، ڈیپ فیک کے ذریعے خواتین کو نشانہ بنایا جاتا ہے، ایسے کیسز میں عدالتی نظام اور تفتیش کے طریقہ کار کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سائبر کرائم یونٹ کی صلاحیت میں اضافہ بھی اثر حاضر کی اشد ضرورت ہے، پنجاب حکومت جب ہتک عزت کا قانون لائی تو کچھ لوگوں نے تنقید کی، کچھ لوگوں نے کہا پنجاب حکومت قانون سازی سے اختلاف رائے کو دبا رہی ہے لیکن اب لوگوں کو احساس ہورہا ہے کہ ہتک عزت قانون درست ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ فیک ویڈیو کے معاملے میں میری پوری فیملی نے میرا ساتھ دیا، ڈیپ فیک ایک سیاہ پہلو ہے جو خاص طور پر خواتین کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version