Advertisement

امریکی سفیر کا دورہ کراچی؛ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور

امریکی سفیر کا دورہ کراچی؛ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور

امریکی سفیر کا دورہ کراچی؛ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور

کراچی: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے دورہ کراچی کے موقع پر تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے 17 اور 18 دسمبر کو کراچی کا دورہ کیا، دورہ  کا مقصد پاکستان اور امریکہ کے درمیان کاروبار، تجارت، روزگار اور تعلیم کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔

امریکی سفیر نے معاشی ترقی، مواقع کی فراہمی اور انسانی وقار کے احترام جیسے مشترکہ اہداف پر زور دیا۔

کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ایک عشائیے میں سفیر ڈونلڈ بلوم نے تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پاکستانی تاجروں کو ’’اسیلیکٹ یو ایس اے 2025 انویسٹمنٹ سمٹ‘‘ میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی معاشی ترقی کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔ ہماری مشترکہ خوشحالی آزاد، کھلے اور مسابقتی بازاروں پر منحصر ہے جہاں تجارت اور سرمایہ کاری فروغ پا سکیں۔

Advertisement

سندھ ہیومن رائٹس کمیشن میں انسانی حقوق کے کارکنوں سے ملاقات کے دوران ڈونلڈ بلوم نے پاکستان میں مذہبی آزادیوں اور شہری حقوق کے فروغ کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے تاکہ تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

علاوہ ازیں امریکی سفیر نے کلفٹن میں اربن فاریسٹ اور پاک امریکہ فرینڈشپ گارڈن کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے نیم اور مورنگا کے درخت لگائے۔ یہ باغ اور نئے درخت پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط شراکت داری اور ماحولیات کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی علامت ہیں۔

امریکی حمایت یافتہ پروگرام نیٹ ورک آف آرگنائزیشنز ورکنگ فار پیپل ود ڈس ایبلٹیز پاکستان کے دورے کے موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ تعلیم زندگیوں کو بدل دیتی ہے اور ہم ان تعلیمی اور پیشہ ورانہ پروگراموں کی حمایت پر فخر محسوس کرتے ہیں جو آزادی، وقار اور مساوات کو فروغ دیتے ہیں۔

امریکی سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری سے بھی ملاقات کی جس میں تجارت، معاشی تعلقات اور امریکی سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا یہ دورہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان جاری شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے عزم کا اظہار تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version