Advertisement

کلائمیٹ چینج کی وجہ سےدرجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے، سردارسرفراز

کلائمیٹ چینج کی وجہ سےدرجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے، سردارسرفراز

کلائمیٹ چینج کی وجہ سےدرجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے، سردارسرفراز

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کہا کہ کراچی میں سرد ہوائیں تھوڑی تاخیر سے آئی ہیں، اور کلائمیٹ چینج کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے دنیا بول سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دسمبرکے مہینے میں کراچی میں درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک آگیا ہے، آئندہ دنوں میں 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔

سردارسرفراز نے کہا کہ کراچی میں اگلے ہفتے درجہ حرارت کم ہوکر 10 سے 12 سینٹی گریڈ تک جانے جبکہ آئندہ  2 سے 3 دن میں بلوچستان میں زیادہ سردی پڑنےکاامکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہرآنے والاسال گزشتہ سال کے نسبتا گرام ہی گزرتا ہے، جبکہ عام طور پر دیکھا جارہا ہےکہ سردی کا دورانیہ کم اور شدت میں بھی کمی آرہی ہے، آئندہ دو ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ سردی کے سیزن میں فوگ تو ہوتی ہے، دیکھاجائے تو فوگ کی شدت میں کمی آگئی ہے۔سردارسرفراز نے مزید یہ بھی کہا کہ لاہور و گردنواح کا علاقہ ہواؤں سے متاثر ہوتا تھا، اب ہواؤں کارخ بھارت کی جانب ہوگیا ہے، ہواؤں کا رخ بھار ت کی جانب ہونے سے اسموگ میں کمی آئی ہے۔

Advertisement

کراچی موسم   

شہر قائد میں دھند چھائی ہوئی ہے، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود  ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج سرد اور خشک رہے گا، آج رات کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔

کراچی میں آج دن میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان، جبکہ شہر میں 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مطلع صاف رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version