Advertisement

عبدالعلیم خان کی نجکاری کے تمام منصوبوں پر شفافیت کے ساتھ کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت

عبدالعلیم خان کی نجکاری کے تمام منصوبوں پر شفافیت کے ساتھ کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت

عبدالعلیم خان کی نجکاری کے تمام منصوبوں پر شفافیت کے ساتھ کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وفاقی وزیر پرائیویٹائزیشن عبدالعلیم خان نے نجکاری کے تمام منصوبوں پر شفافیت کے ساتھ کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف اداروں کی پرائیویٹائزیشن کے امور پر غوروخوض اور اہم سفارشات پیش کی گئیں۔

پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کے 229 ویں اجلاس میں گذشتہ بورڈ اجلاس کی کارروائی کی بھی منظوری دے دی گئی جب کہ وفاقی وزیر پرائیویٹائزیشن عبدالعلیم خان نے نجکاری کے تمام منصوبوں پر شفافیت کے ساتھ کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

بورڈ اجلاس میں پرائیویٹائزیشن کے لئے فنانشل ایڈوائزرز کی تقرری سمیت اہم تکنیکی امور پر ہونے والی پیش رفت پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ اداروں کی نجکاری قوانین و ضوابط کے مطابق ہونا ہے، خلاف ضابطہ کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔

Advertisement

عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ اداروں کی نجکاری کا مقصد ملکی خزانے پر مستقل پڑنے والے بوجھ سے نجات دلانا ہے جب کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لئے گزشتہ کارروائی کی روشنی میں بہتر اور مختلف حکمت عملی اور نئی سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری اب زیادہ آسان اور پرکشش بنادی گئی ہے، ڈسکوز کی نجکاری کے لئے وزارت توانائی سے ایک ہفتے میں امور کو حتمی شکل دے دی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version