Advertisement

علاج معالجے کی سہولیات شہریوں کا بنیادی حق ہے، یوسف رضا گیلانی

علاج معالجے کی سہولیات شہریوں کا بنیادی حق ہے، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ علاج معالجے کی سہولیات شہریوں کا بنیادی حق ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں صحت کا شعبہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت سے متعلق آگاہی کی فراہمی ضروری ہے، علاج معالجے کی سہولیات شہریوں کا بنیادی حق ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات یقینی بنانا ضروری ہے، صحت مند افراد سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم میرے اجداد کے نزدیک کے قریب بہت اہم رہی ہے، اس وقت سے آج تک ہم تعلیم کیلئے کام کررہے ہیں، بی زیڈ یو کالج کی بنیاد میرے والد نے رکھی تھی، وہاں اعلیٰ معیار کے پروفیسرز اور انفسٹکچر موجود ہیں، میرے والد نے بطور وزیر صحت بہت سے منصوبے شروع کیے۔

Advertisement

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئینی ترامیم کے مطابق صحت اور تعلیم اب صوبوں کو شفٹ ہوچکے ہیں، اب صوبوں کی صوبدید ہے کہ وہ کس سیکٹر کو زیادہ ترجیع دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم بہت بڑا اثاثہ ہے دنیا چاند تک پہنچ چکی ہے، ہمیں بھی اپنے نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا، یتیم وہ نہیں جس کے والدین نہیں بلکہ وہ ہے جس کے پاس تعلیم نہیں ہے، اثر حاضر کا تقاضہ ہے کہ دنیا کے ساتھ جدید تعلیم کی طرف جایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version