Advertisement

سوار محمد حسین شہید کا یوم شہادت؛ صدر مملکت اور وزیراعظم کا خراج عقیدت

سوار محمد حسین شہید کا یوم شہادت؛ صدر مملکت اور وزیراعظم کا خراج عقیدت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے 53 ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں صدر مملکت آصف زرداری نے سوار محمد حسین شہید کو دفاع وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے 1971 کی جنگ کے دوران بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا اور جواں مردی کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم سوار حسین شہید کو بے مثال بہادری اور جذبہ الوطنی پر سلام پیش کرتی ہے، پوری قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کی معترف ہے، انہیں فراموش نہیں کرے گی۔

صدر مملکت آصف زرداری نے سوار محمد حسین شہید کیلئے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف

Advertisement

وزیرِ اعظم نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ سوار محمد حسین شہید نشان حیدر نے 1971 کی جنگ میں بے مثال بہادری اور جرآت کا مظاہرہ کیا، انہوں نے دشمن کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹینک شکن توپوں سے دشمن کے 16 ٹینک تباہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ سوار محمد حسین شہید نشان حیدر نے اپنی پیشہ ورانہ عسکری مہارت سے دشمن کے طاقت کے نشے اور عددی برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا، انہوں نے جرآت و بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے وطن عزیز کی خاطر اپنی جان نچھاور کر دی۔

انکا کہنا تھا کہ سوار محمد حسین شہید کا وطن کی حفاظت کیلئے غیر متزلزل عزم اور عہد وفاء نبھاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے کا عمل آئندہ نسلوں کیلئے قابل تقلید مثال ہے، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم وطن عزیز کی بقاء کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version