Advertisement

میجرمحمد اکرم شہید کی وطن سے عہدوفا کی مثال نوجوان نسل کیلئے قابل تقلید ہے، وزیراعظم

میجرمحمد اکرم شہید کی وطن سے عہدوفا کی مثال نوجوان نسل کیلئے قابل تقلید ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میجر محمد اکرم شہید نے فرض شناسی اور وطن سے عہد وفاء کی ایسی مثال قائم کی جو نوجوان نسل کیلئے قابل تقلید ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے میجر محمد اکرم شہید نشان حیدد کے 53ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر محمد اکرم شہید نے مشرقی پاکستان میں لڑتے ہوئے جرآت و بہادری کی لازوال مثال قائم کی، انہوں نے دشمن کی عددی برتری کی پرواہ کئے بغیر اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میجر محمد اکرم شہید نے فرض شناسی اور وطن سے عہد وفاء کی ایسی مثال قائم کی جو نوجوان نسل کیلئے قابل تقلید ہے، مجھ سمیت پوری قوم کو پاک فوج کے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے وطن کے عظیم بیٹوں کیلئے پوری قوم کے عقیدت کے جذبات ہیں، پاکستانی قوم اپنے شہداء اور انکے اہل خانہ کی وطن کے دفاع کیلئے دی گئی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version