صدر سپریم کورٹ بار کا جنرل(ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کا خیرمقدم
صدر سپریم کورٹ بار کا جنرل(ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کا خیرمقدم
صدر سپریم کورٹ بار نے جنرل(ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کا خیر مقدم کیا ہے۔
گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ بار کے صدر نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ مارشل سے واضح ہوتا ہے کہ مقدس گائے ہونے کا تصور ختم کر دیا گیا ہے۔
صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ ایسے افراد کی وجہ سے ہی اداروں اور عوام کے درمیان خلیج بڑھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم اداروں کی عزت اور احترام کرتی ہے ۔ فیض حمید کیخلاف کارروئی سے عوام کا اداروں پر اعتماد بڑھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News