Advertisement

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب نے ترکیہ کو پاکستان کا عظیم دوست اور بھائی قرار دیدیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو مزید بلندی پر پہنچانے کے لیے پنجاب اور یو اے ای کا ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر  معاشی تعاون اور پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے یو اے ای کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے دعوت دی۔

Advertisement

انہوں نے یو اے ای کے سرمایہ کاروں کے لئے خصوصی مراعات اور سازگار ماحول کی یقین دہانی کرائی۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون کو سراہا۔

یو اے ای کے  سفیر کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو کامیاب دورہ چین پر مبارک باد دی۔

سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی نے جاری ترقیاتی منصوبوں، موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق اقدامات پر وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کی تعریف کی۔

 مریم نواز شریف نے کہا کہ انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم، اور توانائی کے شعبوں میں یو اے ای کی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لیے یکساں سوچ رکھتے ہیں، پنجاب زراعت، ٹیکنالوجی، گرین انرجی اور دیگر شعبوں میں یو اے ای کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے۔

Advertisement

یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی نے کہا کہ ترقی یافتہ پاکستان کی یو اے ای کی خواہش ہے اس سفر میں حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہے، پاکستان میں مزید پراجیکٹس پر کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے دیرپا ترقی کے فروغ  کے لیے پُرعزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version